باکسنگ میچ کے دوران باکسر کی ہلاکت، باکسر محمد وسیم اور باکسر عامر خان کا شدید غم و غصے کا اظہار

کراچی(پی این آئی)باکسنگ میچ کے دوران باکسر کی ہلاکت، باکسر محمد وسیم اور باکسر عامر خان کا شدید غم و غصے کا اظہار، باکسنگ میچ کے دوران ایک باکسر کی ہلاکت کے واقعے پر پاکستان کے چیمپئن باکسر محمد وسیم اور عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے غم و غصے کا اظہار کیا۔باکسر

محمد وسیم نے کہا ہے کہ یونہی ہر کوئی باکسنگ ایونٹ نہیں کرا سکتا۔باکسر عامر خان نے میڈیکل ٹیم کی موجودگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باؤٹس ایک ہی ویٹ کیٹیگری کے پلیئرز کے درمیان ہونے چاہئیں۔علاوہ ازیں پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے مقابلے کو غیر قانونی قرار دے دیا اور کہا کہ کسی بھی ایونٹ کےانعقاد کے لیے قوائد و ضوابط فالو کرنا ہوتے ہیں، دو رکنی کمیٹی بنا کر معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ سابق آل رائونڈر عبدالرزاق نے قومی ٹیم کو بڑی پیشکش کر دی لاہور(پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے لیے پاور ہٹر تیار کرنا چاہتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس وہ تجربہ اور صلاحیتیں ہیں کہ پاکستان ٹیم کے لیے پاور ہٹرز تیار کرکے دیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف، حسن علی، عماد بٹ اور آصف علی کو پاور ہیٹنگ کے لیے تیار کر سکتا ہوں ، اچھا پاوور ہٹر بننے کے لیے بیٹ سوئنگ، بیلنس اور گیند پر نظر رکھنے کی بنیادی چیزیں ہیں جس پر کام کیا جائے تو اچھی ہٹنگ ہوسکتی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل لیول میں کوچنگ میں فرق ہے، ڈومیسٹک میں گراونڈ پر زیادہ کام ہوتا ہے کیوں کہ وہاں کرکٹر کی ڈویلپمنٹ پہلی ترجیح ہوتی ہے جب کہ انٹرنیشنل میں اینالسس کی بھی اہمیت ہوتی ہے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، کس کس کو ٹیم سے باہر کر دیا؟ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے جنوبی

افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کیا ہے،حسن علی اور زاہد محمود کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ سال سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز سکور کرنے والے محمد حفیظ کو سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔آل رائونڈر عماد وسیم،اوپنر فخر زمان اور وہاب ریاض بھی سکواڈمیں جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔لاہور کا مشہور قذافی سٹیڈیم تینوں ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی کرے گا جو 11 ، 13 اور 14 فروری کو شیڈول ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے 20 رکنی قومی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) ، حیدر علی ، خوشدل شاہ ، حسین طلعت ، دانش عزیز ، آصف علی ، افتخار احمد ، محمد نواز ، ظفر گوہر ، فہیم اشرف ، عامر یامین ، عماد بٹ ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، حسن علی ، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close