بابراعظم نے ایسا شاندار اعزاز حاصل کر لیا جو عمران خان اور وسیم اکرم کو بھی نہ مل سکا

لاہور (پی این آئی ) جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے وہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے جو عمران خان یا وسیم اکرم بھی بطور کپتان نہیں کرپائے تھے ۔ پاکستان نے کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے ہرایا جس کے ساتھ ہی بابراعظم بطور کپتان اپنا پہلا ہی ٹیسٹ

جیتنے والے 9ویں پاکستانی قائد بن گئے۔یہ اعزاز حاصل کرنے والے سب سے پہلے پاکستانی کپتان فضل محمود تھے جنہوں نے 1959ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ مشتاق محمد نے 1976ء میں بطور کپتان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ہی ٹیسٹ میں کامیابی کا مزہ چکھا، جاوید میانداد نے 1980ء میں آسٹریلیا کو بطور کپتان پہلے ٹیسٹ میں شکست سے دوچار کیا، وقار یونس نے 1993ء میں بطور کپتان اپنے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی، سلیم ملک نے 1994ء میں بطور کپتان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اپنے پہلے ٹیسٹ میں شکست سے دوچار کیا، 1995ء میں رمیز راجہ نے سری لنکا کو بطور کپتان پہلے ہی ٹیسٹ میں ہرایا، محمد یوسف نے 2003ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف بطور کپتان پہلے ہی ٹیسٹ میں کامیابی اپنے نام کی، سلمان بٹ نے 2010ء میں شاہد آفریدی کی اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بطور کپتان اپنے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا ۔یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقی ٹیم کی جانب سے دیا گیا 88 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close