لاہور (آئی این پی)بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان حال ہی میں کھیلی گئی بارڈر گواسکر ٹرافی میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا جہاں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا میں ریکارڈ قائم کر دیا، آسٹریلیا کی ٹیم 31 سال تک گابا،برسبین میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں ہاری تھی لیکن بھارت نے برسبین میں آسٹریلیا کو شکست دی کر ریکارڈ
توڑ دیا۔کسی ایک گرائونڈ پر سب سے زیادہ دیر تک ٹیسٹ کرکٹ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ پاکستان کے پاس ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کراچی میں 35 سال تک کوئی ٹیم شکست نہیں دے سکی تھی۔ پاکستان نے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں 34 میچز تک دنیا کی بڑی بڑی ٹیموں کو شکست دی، 1955ء سے لے کر 2000ء تک پاکستان نے نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں کسی بھی ٹیم کو جیتنے نہیں دیا جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے، آسٹریلیا کی ٹیم 1989ء سے 2021ء تک برسبین میں 31 میچز تک ناقابل شکست رہی تھی ، ویسٹ انڈین ٹیم 1948ء سے 1993ء تک کینزنگٹن اوول، باربڈوس میں 27 میچز میں ناقابل شکست رہی تھی، انگلینڈ کی ٹیم 1905ء سے 1954ء کے دوران اولڈ ٹریفورڈ،مانچسٹر میں مسلسل 25 میچز میں ناقابل شکست رہی تھی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 1958ء سے 1989ء کے دوران سبائنا پارک،جمیکا میں 19 میچز میں ناقابل شکست رہی تھی۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز بھی کراچی سے ہو رہا ہے اور شائقین کو امید ہے کہ پاکستان جنوبی افریقہ کو بھی شکست دے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں