قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو مضبوط کرنے کیلئے دو جارح مزاج بلے بازوں کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) جنوبی افریقہ کیخلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کے سکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ کپتان بابراعظم کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریزمیں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شاداب خان بھی ٹانگ کے پٹھے میں کھنچائو کا شکار ہوگئے تھے اور اب جنوبی افریقہ کے

خلاف سیریز سے بھی باہر ہوچکے ہیں، آل رائونڈر کا خلا پر کرنے کے لیے لیگ سپنر زاہد محمود مضبوط امیدوار ہیں، سکواڈ میں جارح مزاج اوپنر فخرزمان کی واپسی ہوگی جب کہ صہیب مقصود، شرجیل خان، ذیشان ملک اور اعظم خان سمیت ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے نام بھی زیرغورہیں ، فاسٹ بائولر وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے، ٹی ٹین لیگ میں شرکت کے لیے جانے والے محمد حفیظ کا 3 فروری کو وطن واپس آکر سکواڈ کو جوائن کرنا مشکل ہے ، قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر کو تاخیر سے سکواڈ میں شامل ہونے کی اجازت دینے کے حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں ہے ۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی ٹونٹی میچز 11 ، 13 اور 14 فروری کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، ٹی ٹونٹی ٹیم کے کھلاڑی 3 فروری کو لاہور میں بائیو سیکیور ببل میں داخل ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close