حسن علی کی ٹیم میں واپسی، ملک کی خاطر بڑی قربانی دیدی

لاہور (پی این آئی ) فاسٹ بائولر حسن علی ٹی ٹین لیگ سے دستبردار ہوگئےہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حسن علی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے باعث ٹی ٹین ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں ، حسن علی کی ڈیڑھ سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی ٹی ٹین میں لاہور قلندرز کا حصہ تھے مگر

اب وہ ٹی ٹین ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ’’میں اس سال نیشنل ڈیوٹی کے باعث ٹی 10 لیگ میں لاہور قلندر کے ساتھ شامل نہیں ہو سکوں گا لیکن میں ٹیم کے لئے نیک خواہشات چاہتا ہوں ‘‘۔حسن علی کو چھٹے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے پلاٹینم کیٹگری میں چنا تھا ، حس علی وائلڈ کارڈ کے طریقہ کار کے مطابق منتخب ہوئے تھے ، انہیں ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں لیا گیا تھا۔پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 6 کے لیے پلئیرز ڈرافٹ لاہور میں ہوا تھا ۔ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کو چناؤ ہوچکا ہے ۔ 400 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے مختلف کیٹگریز رکھی گئی تھیں ۔ پی ایس ایل 6 میں 6 فرنچائزز کے مالکان ، عہدیدار اور کوچنگ سٹاف ڈرافٹ کی تقریب میں شریک تھے ۔ محمد حفیظ کا بھی بڑا فیصلہ قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہیں مصباح الحق کی کوچنگ میں کھیلتے ہوئے کبھی کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 40 سالہ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ 2020ء ان کے کیریئر کا بہترین سال ثابت ہوا تھا جس میں وہ پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بنے، انہیں پاکستان کے لیے کھیلتے ہوئے 17 سے 18 سال ہوگئے ہیں اور ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ پاکستان رہی ہے جس میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بائیو سیکور ببل کے لیے دستیاب ہوگا کیوں کہ اس سے قبل ٹی ٹین لیگ میں بھی بائیو سیکور ببل میں ہوں گا۔ حفیظ کا کہنا تھا کہ اگر کسی جگہ پر کمی آبھی رہی ہے تو وہ پلیئرز نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے پوری کرنی ہے، اگرکسی کھلاڑی سے پرفارم نہ ہو تو اپنی خراب

کارکردگی کسی اور پر نہیں ڈالنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے 2 گھنٹے کی بیٹنگ پریکٹس بھی درکار ہو تو وہ بھی ملی ہے ۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ انہیں کبھی محسوس نہیں ہوا کہ ان کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات خراب ہیں ۔ فاسٹ بائولر محمد عامر سے متعلق بات کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ عامر چھوٹے بھائی کی طرح ہے، انہوں نے اپنے کیریئر کے بارے میں جو بھی فیصلہ کیا وہ اس کا احترام کرتے ہیں۔ محمد حفیظ نے کہا کہ پیٹرن ان چیف عمران خان سے ملاقات میں وہ فرنٹ مین تھے، وزیر اعظم نے ہمیں عزت دی، ہم سب نے مل کر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے لیے بات کرنی کی ٹھانی تھی اور اس بارے میں جو بھی فیصلہ ہوا اس کا احترام کرتا ہوں، آج بھی ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کے حق میں ہوں، ہم لوگ اسی کی بدولت سے پروڈکٹ بنے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close