پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم بنانے کی منظوری دیدی گئی

لاہور (پی این آئی ) راولپنڈی رنگ روڈ اکانومک کوریڈور پر 1050 ایکڑ رقبے پر پاکستان کا سب سے بڑا سپورٹس سٹی بنانے کی منظوری دی دی گئی ہے ۔ اس سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ابتدائی مذاکرات ہوگئے ہیں جب کہ دوسرے

مرحلے میں مذاکرات چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان ہوں گے۔یہ سپورٹس سٹی اسلام آباد ایئرپورٹ سے 6 سے 8 کلومیٹر کے فاصلے پر اڈیالہ اور چکری انٹرچینج کے درمیان تعمیر کیا جائے گا ۔ جدید ترین کرکٹ سٹیڈیم کے لیے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی زمین فراہم کرے گی اور پاکستان کرکٹ بورڈ سٹیڈیم تعمیر کرے گا ۔ فلڈ لائٹس سے مزین یہ پاکستان کا جدید ترین کرکٹ سٹیڈیم ہوگا جس میں ایک لاکھ 50 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی ۔اس جدید ترین کرکٹ سٹیڈیم میں بارش ہونے کے باوجود بھی میچز ہو سکیں گے ۔ سٹیڈیم کے ساتھ ساتھ اس ایریا میں فائیو سٹار ہوٹلز اور جدید کمرشل ایریاز بھی تعمیر کیے جائیں گے ۔ سپورٹس سٹی میں کرکٹ سٹیڈیم، ہاکی سٹیڈیم، بیڈمنٹن کورٹ، باکسنگ اور سوئمنگ پول بھی شامل ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم جمعرات سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کریگی قومی کرکٹ ٹیم جمعرات سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر 1 بجے ٹریننگ کا آغاز کرے گی، اگلے دو روز روزانہ صبح 10 بجے اوراتوار کو ٹریننگ سیشن کا انعقاد دوپہر ایک بجے ہوگا، ہرسیشن کے اختتام پر اسکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا، پیر کو صبح 10 ٹریننگ سیشن ہوگا، بعد ازاں قومی کپتان بابراعظم ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے،26 تا30 جنوری شیڈول پہلے ٹیسٹ کا ٹاس ابتدائی روزصبح ساڑھے 9 بجے ہوگا جبکہ روزآنہ کھیل کا آغاز 10 بجے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close