بلیک میل کرنے والی خاتون کو نوٹس جاری، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے ایس ایچ او نصیر آباد اور درخواست گزار خاتون حامیزہ مختار کو نوٹس جاری کر کے 8 فروری کو جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بابر اعظم

کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی طرف سے حارث عظمت ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم جاری کیا،حامیزہ مختار نے بابر اعظم کو بلیک میل کرنے کیلئے جھوٹی درخواست دائر کی،خاتون 2018 میں ہی بابر اعظم سے صلح کر کے معاملے ختم کر چکی تھی،پولیس نے بھی حامیزہ مختار دھمکی آمیز کالز موصول ہونے متعلق منفی رپورٹ پیش کی،سیشن عدالت نے شواہد کے بغیر بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کے حکم پر عملدرآمد روکا جائے اورقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کی کارروائی غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائے۔۔۔۔۔۔نیوزی لینڈ کے میدان میں چھکوں اور چوکوں کی برسات، تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا گیاویلنگٹن (پی این آئی ) نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی ۔ صوفی ڈیوائن نے ویمن ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، 31 سالہ صوفی ڈیوائن نے نیوزی لینڈ کے سپر سمیش ٹورنامنٹ میں 36 گیندوں پر سنچری بنائی۔‏نیوزی لینڈ ویمنٹیم کی کپتان کی 108 رنز کی اننگز میں 9 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے،یہ ان کی چھٹی ٹونٹی

ٹونٹی سنچری تھی،سوزی بیٹس اور ایلیسا ہیلی نے ویمن ٹونٹی ٹونٹی میں 5،5 سنچریاں سکور کررکھی ہیں ۔ویلنگٹن نے 129 رنز کا ٹارگٹ 8.4 اوورز میں 15.59 کے رن ریٹ سے حاصل کیا اور اوٹاگو کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ ‏واضح رہے کہ صوفِی ڈیوائن نے ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈراڈوٹن کا جنوبی افریقہ کے خلاف 38 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے کا 11 برس پرانا ریکارڈ توڑا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں