نیوزی لینڈ کے میدان میں چھکوں اور چوکوں کی برسات، تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا گیا

ویلنگٹن (پی این آئی ) نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی ۔ صوفی ڈیوائن نے ویمن ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، 31 سالہ صوفی ڈیوائن نے نیوزی لینڈ کے سپر سمیش ٹورنامنٹ میں 36 گیندوں پر سنچری بنائی۔‏نیوزی لینڈ ویمن

ٹیم کی کپتان کی 108 رنز کی اننگز میں 9 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے،یہ ان کی چھٹی ٹونٹی ٹونٹی سنچری تھی،سوزی بیٹس اور ایلیسا ہیلی نے ویمن ٹونٹی ٹونٹی میں 5،5 سنچریاں سکور کررکھی ہیں ۔ویلنگٹن نے 129 رنز کا ٹارگٹ 8.4 اوورز میں 15.59 کے رن ریٹ سے حاصل کیا اور اوٹاگو کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ ‏واضح رہے کہ صوفِی ڈیوائن نے ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈراڈوٹن کا جنوبی افریقہ کے خلاف 38 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے کا 11 برس پرانا ریکارڈ توڑا ہے۔ کیرالہ کے محمد اظہرالدین ممبئی کے خلاف 9 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے 54 گیندوں پر 137 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے کیرالا کے محمد اظہرالدین نے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں دوسری تیز ترین سنچری سکور کرڈالی، انہوں نے وانکھیڈے سٹیڈیم میں دھول کلکرنی کی زیرقیادت ممبئی کی ٹیم کے خلاف 37 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کیا ۔ اظہرالدین 5 گیندوں کے فرق سے رشبھ پنٹ کا ریکارڈ نہ توڑ پائے تاہم یہ کسی بھی بھارتی بلے باز کی جانب سے تیسری تیز ترین ٹونٹی ٹونٹی سنچری ہے ۔یہ سید مشتاق علی ٹرافی میں کیرالا کے کسی بھی بلے باز کی پہلی سنچری تھی اور اس نے ٹورنامنٹ میں سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کرکے ممبئی کو کسی بھی فارمیٹ میں پہلی بار شکست دی۔کیرالہ کی ٹیم کو 197 رنز کا ہدف ملا تھا،اظہرالدین نے اننگز کا آغاز رابن اتھپا کے ساتھ کیا اور دونوں نے 9.3 اوور میں 129 رنز بناڈالے جس میں اتھاپا کا حصہ 23 گیندوں پر 33 رنز کا تھا، اس کے فورا بعد اظہرالدین بائیں ہاتھ کے سپنر اتھاروا انکولیکر کی گیند پر سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے لیکن وہ رشبھ پنٹ کا 32 گیندوں پر سنچری کاریکارڈ نہ توڑ سکے جنہوں نے

18-2017ء میں ہماچل پردیش کے خلاف دہلی کی جانب سے سنچری سکور کی تھی ۔ایک موقع پر اظہر الدین نے صرف 31 گیندوں پر 89 رنز بنا لیے تھے تاہم اس کے بعد انہوں نے اگلی 4 گیندوں پر 1 ، 1 ، 0 اور 1 رنز بنا کر 35 گیندوں میں 92 رنز تک سکور پہنچایا اور اس کے بعد ملانی کی گیند پر چھکا لگانے کے بعد 2 رنز لیکر سنچری مکمل کرلی۔ وہ 9 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے 54 گیندوں پر 137 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور کیرالہ نے 15.5 اوور میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔تیز ترین ٹونٹی ٹونٹی سنچری کا ریکارڈ کرس گیل کے نام ہے جنہوں نے آئی پی ایل 2013ء میں پونے واریئرز کے خلاف رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے 30 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور مجموعی طور پر 66 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 175 رنز بنائے۔ روہت شرما سری لنکا کے خلاف صرف 35 گیندوں پر سنچری سکور کرکےبھارتی کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ اظہرالدین نے یوسف پٹھان کا ریکارڈ برابر کیا ہے جنہوں نے آئی پی ایل 2010ء میں ممبئی انڈینز کے خلاف راجستھان رائلز کے لئے 37 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close