اسلام آباد (پی این آئی )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے پول میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم اور سابق کرکٹرعمران خان بہترین کپتان کا مقابلہ جیت لیا ہے۔عمران خان کو سینتالیس اعشاریہ تین ووٹ ملے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی چھیالیس اعشاریہ دو ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے
منگل کے روز ٹویٹ کی جس میں تین مرد اور ایک خاتون کرکٹر کو شامل کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ کرکٹر ہیں جن کی بیٹنگ یا بالنگ اوسط، کپتان بننے کے بعد بہتر ہوئی ہے۔آئی سی سی نے جن چار کرکٹرز کے نام دیے ہیں ان میں بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان تھے۔آئی سی سی نے پولنگ میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ یہ فیصلہ کریں ان چاروں میں سے کس نے کپتان بننے کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے جاوید میاں داد نے کہا کہ خوشی کی بات ہے آئی سی سی پول میں عمران خان بہترین کپتان کا مقابلہ جیت گئے۔عمران خان ہمیشہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ عمران خان نے مشکل حالات میں بھی کبھی ٹیم کی حوصلہ شکنی نہیں کی۔ عمران خان کھلاڑیوں کو ہار کے خوف سے نکالتے اور کہا کرتے تھے گھبرانا نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں