مصباح کے ساتھ وقار یونس کی مشکلات میں بھی اضافہ

لاہور(آئی این پی)دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی شکستوں پرمصباح الحق کے ساتھ وقار یونس کے لیے بھی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ،دونوں کو آئندہ ہفتے کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں سخت سوالات کے جوابات دینے ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں1-2 اور ٹیسٹ میں 0-2 سے

شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ہیڈ کوچ مصباح الحق کی کرسی خطرے میں پڑ گئی ہے، ایسی بھی خبریں زیر گردش ہیں کہ جنوبی افریقہ سے سیریز بطور کوچ ان کی آخری سیریز ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق کے ساتھ بائولنگ کوچ وقاریونس کی کرسی بھی ہل رہی ہے کیوں کہ نیوزی لینڈ میں بائولنگ اٹیک کی کارکردگی بھی بہت مایوس کن رہی، اس سے قبل بھی وقار کی کوچنگ میں نتائج زیادہ اچھے نہیں ملے تھے، سابق پیسر کے رویے سے بھی کئی قومی کھلاڑی خوش نہیں تھے۔پی سی بی نے مصباح اور وقار کو آئندہ ہفتے کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں طلب کیا ہے جہاں ان پر قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بارے میں سوالات کی بوچھاڑ ہوگی تاہم دورہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ لائن اپ کی ناکامی کے باوجود بیٹنگ کوچ یونس خان سے کوئی باز پرس نہیں ہوگی اور اسی لیے انھیں میٹنگ میں نہیں بلایا گیا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ چھ کے لیے تمام فرنچائزنےاپنے برقرارکھلاڑیوں کا اعلان کر دیا،کون کون شامل ہے؟ لاہور( این این آئی )ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ چھ کے لیے تمام فرنچائزنے اپنے برقرارکھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ دفاعی چمپئن کراچی کنگز نے بابراعظم، عمادوسیم، محمد عامر ،لاہور قلندر نے محمد حفیظ، شاہین شاہ، فخر زمان اور ڈیوڈ ویزے کو برقرار رکھا۔ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن بیس فروری سے بائیس مارچ

تک منعقد ہوگا۔ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ چھ کے لیے فرنچائزز نے برقرارکھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ دفاعی چمپئن کراچی کنگز نے بابر اعظم پر اعتماد برقرار رکھا۔کراچی کنگز نے عماد وسیم، محمد عامر، شرجیل خان کو بھی چھٹے سیزن کے لیے برقراررکھا ہے۔کولن انگرام، عامر یامین، ارشد اقبال اور وقاص مقصود بھی کنگز کا حصہ رہیں گے۔لاہور قلندرز نے تجربہ کار محمد حفیظ، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور ڈیوڈ ویزے کو اپنی ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔کپتان سہیل اختر، حارث رف، دلبرحسین بھی لاہور قلندر سے ہی کھیلیں گے۔ملتان سلطانز کا شاہد آفریدی، سہیل تنویر، عمران طاہر، ریلی روسو کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، خوشدل شاہ، جیمز ونس، شان مسعود اور عثمان قادر بھی ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، الیکس ہیلز، کولن منرو اور فہیم اشرف کوپھر چن لیا، حسین طلعت، موسی خان، ظفر گوہر اور آصف علی بھی اسلام آباد یونائیٹڈ میں برقرار رہیں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد، بین کٹنگ، اعظم خان، محمد نواز کو برقرار رکھا ،محمد حسنین، نسیم شاہ، زاہد محمود اور انور علی بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے۔پشاور زلمی نے پانچ کرکٹرز وہاب ریاض، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، کامران اکمل اور حیدر علی پشاور زلمی پر اعتماد برقرار رکھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close