شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری، کونسی ٹیم پاکستان آرہی ہے؟ کتنے میچز کھیلیں گے؟ شیڈول جاری

لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ مہمان ٹیم کراچی میں دو ٹی20 اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹی20 میچز 14اور 15اکتوبر کو کھیلےجائینگے، دونوں ٹی 20میچز اسی روز کھیلے

جائیں گے جب انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی20 میچز کھیل رہیں ہونگی۔پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 18، 20 اور 22اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ سال 2005میں پاکستان کا دورہ کیا تھا تاہم ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی عالمی چیمپئن ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ خواتین کرکٹ کی عالمی چیمپئن انگلینڈ ویمنز ٹیم کی پہلی مرتبہ پاکستان آمد دنیا بھر خصوصاَہمارے خطے میں کرکٹ کےفروغ کےلیے ایک بڑا اور اہم اعلان ہے۔یہ اعلان پاکستان اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے تعلقات کی مضبوطی اور ان میں موجوداعتماد کی واضح مثال ہے، کورونا کی وباء کے باوجود گزشتہ سال سے ملک میں جاری انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک میچز کے کامیاب انعقاد نے بھی دیگر بورڈز کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ مہمان ٹیم کراچی میں دو ٹی20 اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹی20 میچز 14اور 15اکتوبر کو کھیلےجائینگے، دونوں ٹی 20میچز اسی روز کھیلے جائیں گے جب انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی20 میچز کھیل رہیں ہونگی۔پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 18، 20 اور 22اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close