کرس گیل پی ایس ایل کا حصہ بننے کو تیار، مداحوں کو خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی ) کرس گیل ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل میں شرکت کیلئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6 کا میلہ سجنے میں اب صرف 2 ماہ کا وقت باقی ہے، ایسے میں کرکٹ کو ترسے پاکستانی شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے

باز کرس گیل ایک مرتبہ پھر پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں دکھائی دے سکتے ہیں۔ کرس گیل نے پی ایس ایل 1 اور پی ایس ایل 2 میں شرکت کی تھی، تاہم وہ گزشتہ 3 سیزنز کے دوران پی ایس ایل کی کسی ٹیم کا حصہ نہیں رہے۔ اب 3 سال کے وقفے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بادشاہ نے پاکستان سپر لیگ 6 کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔ پشاور زلمی کا حسن علی کو ریلیز کرنے کا فیصلہ اطلاعات کے مطابق پشاور زلمی نے اپنے سٹار بولر حسن علی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حسن علی طویل عرصے انجری کا شکار رہنے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے اہم میچز نہیں کھیل سکے تھے۔ وہ پی ایس ایل ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں ۔حسن علی پی ایس ایل کے آغاز سے ہی پشاور زلمی کے بائولنگ یونٹ کا اہم حصہ تھے اور وہ پی ایس ایل کے بہترین بائولرز میں سے ایک تھے، وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 59 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔حسن علی اور وہاب ریاض نے پشاور زلمی کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا اور ان دونوں پیسرز کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 135 ہے ۔ حسن علی کے انجری کے مسائل نے پچھلے سیزن میں پشاور زلمی کے بائولنگ اٹیک کو کافی متاثر کیا تھا جس کے باعث پشاور زلمی نے رواں سیزن میں فاسٹ بائولر کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔26 سالہ حسن علی اپنی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد اب سینٹرل پنجاب کی کپتانی کررہے ہیں اور انہوں نے اپنی ٹیم کو قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہیں اپنی باؤلنگ اور کپتانی کی مہارت کے لئے بہت سراہا گیا ہے۔ وہ اس وقت قائداعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرز کی فہرست میں چوتھے نمبر ہیں اور 20.06 کی اوسط سے 43 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں ۔ پشاور کا اپنے سٹار بائولرز کو ریلیز کرنے کا فیصلہ مہنگا بھی پڑ سکتا ہے بالخصوص اگر وہ ان کی جگہ کوئی اور بہترین بائولر حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ دیگر پی ایس ایل فرنچائزز حسن علی کی خدمات حاصل کرکے اپنے سکواڈز کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہوں گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے بھی لاہور قلندرز کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں