بڑے کرکٹر نے کس سے وعدہ مانگ لیا؟وعدہ کریں کہ اس سال بندے دے پتر دی طرح رہنا اے، نہیں تے نہیں رہنا

لاہور( آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سال نو پر قوم کو مبارکباد دینے کے ساتھ عوام سے ایک منفرد وعدہ بھی لے لیا۔ 54 سالہ وسیم اکرم نے پوری قوم کو اپنی اور اپنے اہلخانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وسیم اکرم کا کہنا

تھا کہ شنیرا بیٹی عائلہ کے ساتھ آسٹریلیا میں ہے،تیمور امریکہ میں ہے اور اکبر میرے ساتھ ہے، فیملی کو بہت مس کررہا ہوں، امید ہے یہ سال پچھلے سال سے بہتر ہو گا۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر سال خود سے وعدہ کرتے ہیں کہ کم کھانا ہے، ورزش کرنی ہے، اس سال ایک اور وعدہ بھی خود سیکریں ۔ سوئنگ کے سلطان نے پنجابی زبان میں کہا کہ وعدہ یہ ہو کہ اس سال بندے دے پتر دی طرح رہنا اے، نہیں تے نہیں رہنا۔۔۔۔۔ پاکستان کا بہترین کرکٹر کون ہے؟ پی سی بی نے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی سی بی ایوارڈز 2020 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے، ایوارڈز جیتنے والےکھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کل(جمعہ کو) کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق بابراعظم، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی تین مختلف کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ ہوئے ہیں، وائٹ بال کرکٹر آف دی ائیر کیلئے بابر اعظم، حارث رؤف، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کیلئے بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود جبکہ سال کا سب سے قابل قدر کرکٹر ایوارڈ کیلئے بابر اعظم، محمد حفیظ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔فواد عالم کی نیوزی لینڈ کیخلاف اور شان مسعود کی انگلینڈ کیخلاف سنچری، نسیم شاہ کی بنگلادیش کیخلاف تباہ کن بولنگ اور حفیظ کی انگلینڈ

کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں 86 رنز کی اننگز کو سال کی بہترین انفرادی کارکردگی کیلئے نامزد کیا گیا ہے،پی سی بی نے ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر، مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر، مینز ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ائیر، ویمن کرکٹر آف دی ائیر اور ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ائیر کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں