ممبئی(این این آئی)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، ڈاکٹروں نے جوڑے کو اگلے ماہ کی تاریخ دے دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے بچے کی پیدائش کی تاریخ کیا ملی ،سٹار جوڑا خوشی سے نہال ہو گیا، دونوں کے مداحوں کو بھی بچے کی آمد کا بے
چینی سے انتظار ہے۔انوشکا اور ویرات نے اپنے بچے کی آمد سے قبل ہی اس کے استقبال کیلئے بھرپور تیاریاں کر لی ہیں، ننھے منے کپڑوں کے علاوہ دیگر ضروری اشیا کی شاپنگ بھی کر لی۔ ایک انٹرویو میں دونوں کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں ان کا بچہ دوسروں کی عزت اور احترام کرنا سیکھے،یہی وہ بنیادی تعلیم ہے جس سے دیگر اعلی خصوصیات کی راہیں کھلتی ہیں۔انوشکا نے کہا کہ مجھے بھی والدین نے یہی دو باتیں سکھائیں، ہم اپنے بچے کو سوشل میڈیا سے بھی دور رکھنے کی کوشش کریں گے تاکہ اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکے۔۔۔۔۔
پاکستان کا بہترین کرکٹر کون ہے؟ پی سی بی نے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی سی بی ایوارڈز 2020 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے، ایوارڈز جیتنے والےکھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کل(جمعہ کو) کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق بابراعظم، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی تین مختلف کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ ہوئے ہیں، وائٹ بال کرکٹر آف دی ائیر کیلئے بابر اعظم، حارث رؤف، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کیلئے بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود جبکہ سال کا سب سے قابل قدر کرکٹر ایوارڈ کیلئے بابر اعظم، محمد حفیظ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔فواد عالم کی نیوزی لینڈ کیخلاف اور شان مسعود کی انگلینڈ کیخلاف سنچری، نسیم شاہ کی بنگلادیش کیخلاف تباہ کن بولنگ اور حفیظ کی انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں 86 رنز کی اننگز کو سال کی بہترین انفرادی کارکردگی کیلئے نامزد کیا گیا ہے،پی سی بی نے ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر، مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر، مینز ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ائیر، ویمن کرکٹر آف دی ائیر اور ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ائیر کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں