فخرزمان نے لاہور قلندرز کو بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور (پی این آئی) فخر زمان نے لاہور قلندرز کو خیرباد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5 کا فائنل کھیلنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے اپنے اہم ترین کھلاڑی سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جتوانے والے اوپننگ بلے باز فخر زمان 4 سال تک لاہور کی ٹیم کا

حصہ رہے، تاہم اب ان کے اور لاہور قلندرز کے راستے جدا ہو گئے ہیں۔فخر زمان نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے لاہور قلندرز نے راستے جدا ہونے کی تصدیق کی، جبکہ انہیں موقع دینے پر لاہور کی ٹیم کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ فخر زمان پی ایس ایل 6 میں ایک نئی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ امید ہے اگلے میچ میں پاکستان ٹیم مضبوط کم بیک کرے گی لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل کا ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر کہا ہے کہ امید ہے اگلے میچ میں پاکستان ٹیم مضبوط کم بیک کرے گی۔کرکٹر کامران اکمل نے مائونٹ منگنوئی ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ سے پاکستانی ٹیم کے شکست کھانے پر کہا ہے کہ ٹیم پاکستان نے شاندار کم بیک کیا، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم نے سخت محنت کی۔کامران اکمل نے کہا کہ فواد عالم، محمد رضوان اور فہیم اشرف کی کارکردگی اچھی رہی۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے ہم سے زیادہ اچھا کھیلا اور جیت گئے۔ابتدا میں وکٹیں حاصل کرنے کے لیے اچھی فیلڈنگ کرنا اہم ہے، شکست سے زیادہ مایوس نہیں، یہ ٹیسٹ کرکٹ کا حسن ہی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close