وقار یونس قومی اسکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے، بائولنگ کوچ کیوںوطن واپس روانہ ہوں گے؟

مائونٹ منگنوئی (آئی این پی)نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ (آج)جمعرات کوکرائسٹ چرچ روانہ ہوگا ۔اسکواڈ بذریعہ پرواز ترنگا سے کرائسٹ چرچ روانہ ہوگا ۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ یکم اور دو جنوری کو کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کرے گا ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کا دوسرا اور

آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا ۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ وقار یونس(آج)جمعرات کو وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، وقار یونس قومی اسکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے،وقار یونس نے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد وطن واپسی کی درخواست کی تھی،ٹیم منیجمنٹ نے وقار یونس کی درخواست کو منظور کرلیا تھا۔۔۔۔

وقار یونس نےشرجیل خان کو خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ شرجیل خان سخت محنت کے ذریعے معیاری فٹنس حاصل کر کے ورلڈکپ سکواڈ کیلئے قومی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویںایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی جس کے بعد ان کی قومی ٹی 20 ٹیم میں واپسی پر بحث چل نکلی ہے اور ہر کوئی اپنی رائے دینے میں مصروف ہے۔محمد حفیظ نے دبے الفاظ میں اس کی مخالفت کی تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے انہیں اپنی کرکٹ پر توجہ دینے کا مشورہ دیدیا جبکہ وقار یونس نے ان کی فٹنس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ٹیم

میں واپسی کی صورت نظر نہیں آتی اور اب ان کا کہنا ہے کہ وہ فٹنس حاصل کر کے ٹیم میں آ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ”بطور کھلاڑی بات کریں تو شرجیل خان کا کوئی ثانی نہیں لیکن اگر انہیں ٹی 20ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیا لے جائیں تو کیا وہ بچ سکیں گے؟ ان کا وزن کچھ زیادہ نظر آیا، فٹنس کے مسائل نظر آئے اور فیلڈنگ کرنے میں بھی پریشان دکھائی دئیے، لیکن اب ان کے پاس وقت ہے، انہیں سخت محنت کرنی چاہئے، ایسا کرنے سے وہ ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔“پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے

بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close