عالمی کرکٹ کے کس کھلاڑی کو گزشتہ دھائی کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا؟ اعلان کر دیا گیا، جانیئے اس رپورٹ میں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایوارڈ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو ون ڈے کا بہترین کرکٹر قرار دیا گیا ۔آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ پلیئر آف ڈیکیڈ جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی میل کرکٹر آف ڈیکیڈ قرار دیے گئے ہیں۔بھارت کیایم ایس دھونی کو اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ آف ڈیکیڈ کا

ایوارڈ مل گیا، دھونی کو2011 ناٹنگھم ٹیسٹ میں آئین بیل کو واپس بلانے پرایوارڈ دیا گیا۔آسٹریلیا کی ایلیس ہیری نیویمن کرکٹ کے تینوں ایوارڈ آف ڈیکیڈ حاصل کر لئے۔ایلیس پیری ویمن ون ڈے اور ویمن ٹی ٹوینٹی پلیئر ایوارڈ کے ساتھ فی میل کرکٹر آف ڈیکیڈ بھی قرار دیا گیا۔۔۔۔۔

پاکستانی ٹیم میں آسٹریلوی کرکٹر کو شامل کر لیا گیا، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

لاہور(پی این آئی) 8 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والے پاکستان ون ڈے کپ میں آسٹریلوی فاسٹ بائولر بھی شرکت کریں گے ۔ 24 سالہ فاسٹ بائولر ایرون سمرز نے پاکستانی میدانوں پر کھیلنے کے لیے رجوع کیا ہے ۔ ایرون سمرز کا سدرن پنجاب کی نمائندگی کا معاہدہ ہوا ہے، وہ پہلے آسٹریلوی کرکٹر ہوں گےجو پاکستان کا ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں ہرٹیم کی طرف سے ایک غیرملکی کھلاڑی کو کھلانے کی اجازت ہے تاہم ابھی تک صرف ایرون نے ہی اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ ایرون سمرز کو پی ایس ایل 4 میں کراچی کنگز نے اپنے سکواڈ میں شامل کیا تاہم وہ 2 میچز کھیلنے کے باوجود کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔غیر ملکی کرکٹرز کے پاکستان کے ڈومیسٹک سرکٹ پر

کھیلنے کے واقعات عام طور پر شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں ۔2011 کے فیصل بینک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں 14افغان کرکٹرز نے افغان چیتاز کی نمائندگی کی تھی ۔ افغانستان کے فاسٹ بائولر یامین احمد زئی نے 17-2016 میں پاکستان میں 5 فرسٹ کلاس کھیلے تھے، اسی سال زمبابوے کے آل رانڈر سکندر رضا نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کھیلے۔ 2009 میں انگلینڈ کے سابق انڈر19 کھلاڑی بلال شفاعت حبیب بینک کی طرف سے کھیلے تھے ، افغانستان کے فاسٹ بائولر حامد حسن نے پاکستان کسٹمز کی نمائندگی تھی، ان سے قب آف سپنر محمد نبی بھی پاکستان کسٹمز کی نمائندگی کرچکے تھے۔ ، خیال کیا جاتا ہے کہ زمبابوین کرکٹرز کی ایک جوڑی بھی پاکستان میں فرسٹ کلاس معاہدوں پر دستخط کرنے پر غور کر رہی ہے۔ 8 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والے پاکستان ون ڈے کپ میں آسٹریلوی فاسٹ بائولر بھی شرکت کریں گے ۔ 24 سالہ فاسٹ بائولر ایرون سمرز نے پاکستانی میدانوں پر کھیلنے کے لیے رجوع کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں