آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ جاری، بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم کونسی پوزیشن پرآگئے ؟

دبئی(پی این آئی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے سٹیوسمتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے مزید 2 پوائنٹس حاصل کرکے سٹیوسمتھ سے فاصلہ کم کرلیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے نمبر پر

موجود ہیں جب کہ پاکستان کے کپتان بابراعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔باولرزمیں آسٹریلیاکے پیٹ کمنز نے نمبرون پوزیشن مستحکم کرلی ہے اور انگلینڈ کے سٹیورٹ براڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کا کوئی باولرز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے، محمدعباس رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر ہیں۔ٹیسٹ آل راونڈرز کی فہرست میں بھی کوئی پاکستانی پہلے 10 کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے جب کہ انگلینڈ کے بین اسٹوکس پہلے،ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے اور بھارت کے جدیجا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ویرات کوہلی رواں سال ایک بھی سینچری سکور نہ کر سکے جبکہ بابراعظم کتنی سینچریاں بنا چکے ہیں؟ شائقین کرکٹ کیلئے دلچسپ خبر آگئی بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور پاکستانی کپتان بابر اعظم کی کارکردگی کا ہمیشہ تقابلی جائزہ لیا جاتا ہے۔دونوں ملکوں کے علاوہ دنیا بھر کے کرکٹ مداح دونوں سٹار بلے بازوں کی بیٹنگ ایوریج اور رینکنگ کا اکثر موازنہ کرتے رہتے ہیں۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سال 2020 میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ایک بھی سینچری سکور نہ کرسکے ہیں۔سال 2020 میں انکا ایک اننگز میں بہترین سکور 89 رہا۔دوسری جانب پاکستانی کپتان اور سٹار بلے باز بابر اعظم اب تک سال 2020 میں دو سینچریاں سکور کرچکے ہیں۔ایک سینچری بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں سکور کی ،جس میں انکا سکور 143 تھا۔دوسری سینچری انہوں نے راولپنڈی کے ہی سٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف سکور کی،جس میں انکا سکور 125 تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close