پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، بابراعظم سے متعلق بری خبر سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپنر امام الحق کی شرکت مشکوک ہے۔ ذرائع کے مطابق دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر کے شکار کپتان بابراعظم کا علاج جاری ہے اور انہوں نے ہلکی پھلکی ٹریننگ بھی جاری رکھی ہوئی ہے تاہم اس بات کے

امکانات بہت کم ہیں کہ وہ 26 دسمبر تک مکمل میچ فٹنس حاصل کر پائیں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے اختتام پر پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو مائونٹ مائونگوری کھیلا جائے گا۔ 13دسمبر کو بابر اعظم کو ٹریننگ کے دوران دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں چوٹ لگی تھی اور سکین میں فریکچر کی نشاندہی ہوئی تھی۔ بابراعظم کو ڈاکٹرز کی جانب سے 12 روز کے لئے آرام تجویز کیا گیا تھا۔دوسری جانب قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کی بھی پہلے ٹیسٹ میں شمولیت مشکوک ہے۔امام الحق کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہے اور انہیں بھی بابراعظم کی طرح 12 روزہ آرام تجویز کیا گیا ہے۔ 12 دن مکمل ہونے کے بعد بابراعظم اور امام الحق کا دوبارہ سکین کروایا جائے گا جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی دونوں کھلاڑیوں کی قومی ٹیم کے لیے دستیابی کا حتمی تعین ہوسکے گا۔ بابر اعظم کے کامیاب ترین کپتان بننے کی پیشگوئی کردی گئی بولنگ کوچ مشتاق احمد نے بابر اعظم کے کامیاب ترین کپتان بننے کی پیشگوئی کردی۔لاہور میں ایک نشست کے دوران مشتاق احمد نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی کے لیے بابر اعظم کے انتخاب کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم نے ثابت کر دیاہے کہ وہ بیٹنگ کے دوران کپتانی کا دباؤ نہیں لیتے. یقین ہے کہ ٹیسٹ میچز میں بھی بطور کپتان وہ کامیاب ہوگا۔مشتاق احمد کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوتا میدان میں پرفارم کرنے کے لیے ذہنی مضبوطی بہت ضروری ہے۔ بڑا دل کرکے ہار کا خوف دماغ سے نکالنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں