جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج ریس ہفتہ کو جھل مگسی میں شروع ہو گی، کون کون سی کیٹگری کی گاڑیاں حصہ لیں گی؟

جھل مگسی( این این آئی)جھل مگسی ڈزرٹ چیلنج ریس ہفتہ کو جھل مگسی میں شروع ہو رہی ہے جس میں ہفتے کو سی اور ڈی کیٹیگری کی گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں جبکہ اتوار کواے اور بی پری پیڈ گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ریس میں ٹوٹل 84 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ٹریک کا فاصلہ 145 کلومیڑ رکھا گیا ہے اس ریس

میں کل 9 کیٹیگریز کی گاڑیاں حصہ لے ر ہی ہیں جس میں ایک لیڈیز کیٹیگری بھی شامل ہے جبکہ ٹریک کا راستہ پتھریلہ پانی مٹی اور دشوار گذار راستوں سے گذرنا پڑ رہا ہے اس ٹریک کو دیکھنے کے لیے ملک بھر سے ہزاروں شائقین جھل مگسی پہنچنا شروع ہوچکے ہیں جبکہ سیکورٹی کے بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیںاس ریس کے مہمان خاص وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان متوقع ہیں۔۔۔

ٹیسٹ بیٹسمین سمیع اسلم پاکستان چھوڑ کر چلے گئے، کس بڑے ملک کے کرکٹ بورڈ نے کھیلنے کی پیش کش کر دی؟

کراچی(آئی این پی) ٹیسٹ بیٹسمین سمیع اسلم پاکستان چھوڑ کر امریکا چلے گئے۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلز پہنچ کر سماجی رابطے کے ذریعہ نئے آغاز کی نوید سنادی، وہ دورہ نیوزی لینڈ کے 35رکنی اسکواڈ اور دورہ انگلینڈ میں شامل نہ ہونے پر دلبرداشتہ تھے، سمیع اسلم کو غیر معمولی اہلیت کےتحت امریکی امیگریشن مل گئی۔ذرائع کے مطابق سمیع اسلم کا یو ایس اے کرکٹ بورڈ سے معاہدہ طے پاگیا ہے، امریکی کرکٹ بورڈ نے سمیع اسلم سے 3برس کا کنٹریکٹ کیا ہے، امریکی کرکٹ بورڈ ٹیسٹ کرکٹر کو سالانہ پونے دو لاکھ ڈالرز ادا کرے گا، سمیع اسلم نے 13ٹیسٹ میچز کھیلے اور 758رنز بنائے

،سیزن 20-2019میں سمیع اسلم نے 864رنز بنائے تھے جس میں 4 سنچریز بھی شامل تھیں۔سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مزید بھی کھیلتا رہتا تو موقع ملنا مشکل تھا، میری دلی خواہش تھی کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتا، موجودہ حالات میں امریکی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچھی پیش کش ہوئی، جس کو میں نے قبول کر لیا۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر جلال الدین اور سابق ٹیسٹ بیٹسمین آصف مجتبی سمیت دیگر کرکٹرز پہلے ہی امریکا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close