نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، پاکستان کے خلاف سیریز سے 3 اہم کھلاڑی باہر ہو گئے

ولنگٹن(این این آئی)نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر اور بالر ہامش بینیٹ پاکستان کے خلاف ہونے والی ٹی -20 سیریز سے باہر ہوگئے جبکہ ،تیزگیندباز لاکی فرگیوسن نے کمر میں فریکچر کی وجہ سے سیریز سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اس وقت ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ

سیریز کھیل رہی ہے جس کے بعد اسے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کھیلنی ہے۔ٹیسٹ ٹیم میں شامل ٹم ساؤدی، کائل جیمسن اور ڈیرل مشیل اور مستقل کپتان کین ویلیمسن اور ٹرینٹ بولٹ 20 دسمبر کو ہیملٹن اور 22 دسمبر کو نیپئر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔نیوزی لینڈ پاکستان سے 3 ٹی ٹونٹی مقابلوں کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی جس کی شروعات 26 دسمبر سے ہوگی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا کین ولیمسن پاکستان کے خلاف سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے یا نہیں کیوں کہ وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی وجہ سے چھٹی پر ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی ہاتھ میں فریکچر کی وجہ سے ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ بابر ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔۔۔۔

حارث رئوف کو کونسی بڑی غیر ملکی ٹیم نے خرید لیا؟ مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (پی این آئی ) قومی فاسٹ بائولر حارث رئوف بگ بیش لیگ کے 10 ویں ایڈیشن میں بھی میلبورن سٹارز کی نمائندگی کریں گے۔ 27 سالہ حارث جنوری میں میلبورن سٹاز کے لیے ان ایکشن ہوں گے ۔ جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کے شیڈول کے اعلان کے بعد سٹارز کے سکواڈ میں حارث کی شمولیت کی تصدیق ہوگئی۔ 2 ٹیسٹ میچز کے بعد 3 ٹی ٹونٹی کی شیڈولنگ نے حارث کے میلبورن سٹارز کے سکواڈ میں دوبارہ شامل ہونے کی راہ ہموار کردی۔ حارث رئوف دسمبر کے آخر میں بلیک کیپس کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ میں ہیں۔ 26 دسمبر اور 3 جنوری کو شروع ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں سے قبل پاکستانی ٹیم 18 ، 20 اور 22 دسمبر کو تین ٹی ٹونٹی میچوں میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی ۔حارث رئوف گزشتہ سیزن میں میلبورن سٹارز کے کامیاب ترین بائولر رہے تھے جنہوں نے اپنے 10 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کیں جس میں میلبورن کرکٹ گرائونڈر پر سڈنی تھنڈر کے خلاف یادگار ہیٹ ٹرک اور ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف 5 وکٹیں شامل تھیں۔حارث رئوف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اس سیزن میں میلبورن سٹارز میں واپس آسکتا ہوں اور دوبارہ ایم سی جی میں کھیل سکتا ہوں، میلبورن میں تمام پاکستانی کمیونٹی کی حمایت لاجواب تھی اور امید ہے کہ ہم اس سیزن میں کچھ یادگار

پرفارمنس پیش کرسکیں گے۔ حارث بی بی ایل 10 میں کھیلنے والے تیسرے پاکستانی ہوں گے کیونکہ عماد وسیم میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے جبکہ دلبر حسین میلبورن سٹارز کی طرف سے کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ رؤف نے 8 ٹی ٹونٹی اور 2 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے رواں سال قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوٹنی سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں