بابر اعظم کے کامیاب ترین کپتان بننے کی پیشگوئی کردی گئی

لاہور(پی این آئی) بولنگ کوچ مشتاق احمد نے بابر اعظم کے کامیاب ترین کپتان بننے کی پیشگوئی کردی۔لاہور میں ایک نشست کے دوران مشتاق احمد نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی کے لیے بابر اعظم کے انتخاب کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم نے ثابت کر دیاہے کہ وہ بیٹنگ کے دوران کپتانی کا دباؤ نہیں لیتے. یقین ہے

کہ ٹیسٹ میچز میں بھی بطور کپتان وہ کامیاب ہوگا۔مشتاق احمد کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوتا میدان میں پرفارم کرنے کے لیے ذہنی مضبوطی بہت ضروری ہے۔ بڑا دل کرکے ہار کا خوف دماغ سے نکالنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close