آئی سی سی سپر لیگ رینکنگ، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا کس ملک کی ٹیم کے کتنے پوائنٹس ہیں؟ جانیئے

سڈنی(آئی این پی)آسٹریلیا نے بھارت کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن سنبھال لی ۔ ایرون فنچ کی کپتانی میں کھیلنے والی آسٹریلین کرکٹ ٹیم کینبرا میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں 13رنز سے ہاری تاہم پہلے 2

میچز میں کامیابی کی بدولت آسٹریلین ٹیم نے سیریز 1-2 سے جیت لی ۔جولائی میں شروع ہونے والی آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے یہ دوسری سیریز جیتی ہے، اس سال جولائی میں آسڑیلیا نے انگلینڈ کے خلاف برطانوی میدانوں میں 3 ون ڈے کی سیریز بھی 1-2 کے مارجن سے جیتی تھی ۔ بھارت کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد آسڑیلین ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل پر 4 فتوحات کے ساتھ 40 پوائنٹس لے کر پہلے نمبر پر آگئی ہے جب کہ ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم 10 پوائنٹس کے فرق سے دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔رواں سال اکتوبر اور نومبر میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ بھارتی ٹیم نے بھی 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جب کہ پاکستان کو ہرانے والی زمبابوے اور انگلینڈ کو شکست دینے والی آئر لینڈ کی ٹیموں کے بھی 10،10 پوائنٹس ہیں۔ یاد رہے کہ پہلی بار متعارف کروائی جا نے والی آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں 13 ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر موجود پہلی 7 ٹیمیں 2023 کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کی اہل ہونگی جب کہ دیگر 6 ٹیموں کو کوالیفائنگ رانڈز کھیلنا پڑے گا جس میں 2 ٹیمیں ورلڈ کپ میں جائیں گی۔ ٹورنامنٹ کا میزبان بھارت براہ راست آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے کا اہل ہوگا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close