پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی چوتھی کووڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل، ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان

کرائسٹ چرچ(آئی این پی) پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی نویں روز کی کووڈ 19ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ جمعہ سے ٹریننگ کی اجازت ملنے کے لیے پر امید ہے۔پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی نویں روز کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ کرائسٹ چرچ میں مکمل ہوئی جس کے معمول کے مطابق نتائج کا اعلان (آج)جمعہ کوکیا

جائے گا۔یہ پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی چوتھی کووڈ 19ٹیسٹنگ ہے اور یہ ٹیسٹنگ تین مرتبہ منفی رزلٹ آنے والے ارکان کی گئی۔اس وقت تک پاکستان کے 6ارکان کووڈ 19 پازیٹو ہیں جو اسکواڈ کے دیگر ارکان سے الگ ایک فلور پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کر رہے ہیں۔چھٹے روز کی ٹیسٹنگ میں زیر تشخیص 2کیسز کے ہسٹورک قرار دیے جانے اور مزید کیس سامنے نہ آنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے قدرے سکھ کا سانس لیا اور مینجمنٹ پر امید ہے کہ اب مزید کوئی کیس سامنے نہیں آئے گا۔پاکستان ٹیم مینجمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ کو قوی امکان ہے کہجمعہ سے ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی جس کا کھلاڑی شدت سے انتظار کر رہے ہیں، کھلاڑیوں کے ٹریننگ شروع کرنے سے ان کی ذہنی پریشانیاں کم ہوں گی اور وہ خود کو ریلیکس محسوس کریں گے جب کہ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے حوالے اپنی منصوبہ بندی بھی کر لی ہے اور شیڈول بھی ترتیب دے دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں