ڈیرن سیمی کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے ساتھ منسلک ڈیرن سیمی پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں بطور ہیڈ کوچ ہی سرگرم نظر آئیں گے اور ان کے بطور کھلاڑی کھیلنے کا کوئی چانس نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن میں بطور ہیڈ کوچ ہی سرگرم نظر آئیں گے، پی ایس ایل سیزن 5 میں پشاور زلمی کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ رہنے کے سوال پر محمد اکرم کا کہنا تھا کہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں جلد از جلد مومینٹم حاصل کرنا بہت ضروری ہوتا ہے اور یہ بھی اہم ہوتا ہے کہ کتنے کھلاڑی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے وقت پر آرہے ہیں اور کس موقع پر آپ کے کھلاڑیوں کو انجریز ہورہی ہیں ۔محمد اکرم کا کہنا تھا کہ آپ ملتان سلطانز کی مثال ہی لے لیں جس نے فروری ،مارچ میں لیگ مرحلے میں اچھا مومینٹم حاصل کیا تاہم کرونا وائرس کے باعث لیگ کے ملتوی ہونے کے بعد نومبر میں کھیل گئے بقیہ میچز میں پرفارم نہیں کرپائے اور باہر ہوگئے، پلے آف مرحلے میں گیند گیلی ہونے سے بھی ہماری ٹیم کو مسائل ہوئے، پشاور زلمی کی انجریز اور کمبی نیشن کے مسائل اپنی جگہ بہرحال دوسری ٹیموں کو کریڈٹ دینا چاہیے کہ وہ اچھا کھیلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close