محمد عامر نے کہا کہ تم لوگ ہماری جوتی کے نیچے ہو اور وہیں رہو گے افغان کرکٹر نوین الحق کا دعویٰ،نیا پنڈوراباکس کھل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے افغان کھلاڑی کی محمد عامر سے تلخ کلامی سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نوجوان کھلاڑیوں کو ایک مشورہ دوں گا کہ آرام سے گیم کھیلیں اور بدکلامی سے پرہیز کریں، افغانستان کرکٹ ٹیم میں میرے بہت سے دوست ہیں اورہمارے تعلقات بھی خوشگوار ہیں، ساتھی کھلاڑیوں اور حریف ٹیم کی عزت کرنا

کھیل کا بنیادی اصول ہے“۔شاہد آفریدی کے اس ٹویٹ کے جواب میں نوین الحق نے ٹویٹ کیا کہ”میں ہمیشہ نصیحت لینے اور عزت دینے کے لیے تیار ہوں،کرکٹ ایک جینٹل مین گیم ہے لیکن کوئی آپ کو یہ کہے کہ تم لوگ ہماری جوتی کے نیچے ہو اور وہیں رہو گے تو وہ نہ صرف میری بلکہ میرے لوگوں کی بھی بات کررہا ہوتا ہے“۔یاد رہےلنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) میں کینڈی ٹسکرز کے افغانی فاسٹ بولر نوین الحق اور گال گلیڈ ایئٹرز کے محمد عامر کے درمیان میچ کے دوران تلخ کلامی ہوئی تھی۔ میچ کے بعد شاہد آفریدی نے افغانی بولر نوین الحق پر اپنے غصے کا اظہار کیا اور بوم بوم نے نوین الحق کو آنکھیں دکھاتے ہوئے پوچھا کہ معاملہ کیا تھا۔میچ میں محمد عامر جب بیٹنگ کرنے آئے تو انہوں نے پہلی ہی گیند پر کینڈی ٹسکرز کے نوین الحق کو اٹھا کر چوکا لگادیا جس پر نوین الحق نے محمد عامر کو کچھ کہا، تاہم اوور کے بعد بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی لیکن ساتھی پلیئرز اور امپائر نے معاملہ ختم کروایا۔نوین الحق جب اگلا اوور کروانے آئے تو عامر نے پہلی ہی گیند پر زور دار چھکا رسید کردیا جبکہ دونوں کے درمیان اس آخری اوور میں بھی تو تو میں میں ہوتی رہی۔میچ ختم ہونے کے بعد یہ لفظی جنگ جاری رہی تاہم جب میچ کے بعد گال گلیڈی ایئٹرز کے کپتان شاہد آفریدی کینڈی ٹسکرز کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے آئے تو انہوں نے نوین الحق کو آنکھیں دکھائیں پھر کہیں جا کر معاملہ ختم ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں