ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا 13مارچ کو مقابلہ ہوگا

ڈھاکا(آئی این پی)مینز ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 13مارچ کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔مینز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا چھٹا ایڈیشن آئندہ سال 11مارچ سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں شروع ہوگا۔ چیمپئن شپ میں چھ مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول

کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ان میں میزبان بنگلا دیش، پاکستان، جاپان، ملائیشیا، بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئندہ سال مینز ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی میں 13 مارچ کو مقابلہ ہوگا۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق مینز ایشین ہاکی چیمپئن شپ ٹرافی آئندہ سال 11سے 19مارچ کو بنگلا دیش میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹورنامنٹ کے پہلے ہی دن 11 مارچ کو کوریا کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔شیڈول کے مطابق پاکستان کا دوسرا میچ ملائیشیا، تیسرا میچ بھارت، چوتھا میچ جاپان اور پانچواں بنگلا دیش کے خلاف ہوگا۔ پاکستان کا روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ 13مارچ کو ہوگا۔ تمام گروپ میچز 16 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ 18 مارچ کو دونوں سیمی فائنل میچ جبکہ فائنل میچ 18 مارچ کو ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں