شاہد آفریدی نے افغانی بولر نوین الحق کو کھری کھری سنادیں، وجہ کیا بنی؟

ہمبنٹوٹا(آئی این پی)لنکن پریمیئر لیگ کے میچ میں شاہد آفریدی نے افغانی بولر نوین الحق کو کھری کھری سنادیں۔لنکن پریمیئر لیگ کے میچ میں گال گلیڈی ایٹرز کو شکست ہوئی، آخری اوور نوین الحق نے کروایا، کریز پر موجود محمد عامر اسٹروک کھیلنے میں ناکام رہے تو کینڈی ٹسکرز کے افغانی بولر طنز کرتے،

میچ ختم ہوتے ہی دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، آمنے سامنے ہونے پر کھلاڑیوں اور امپائرز نے دونوں کو الگ کر دیا۔حریف ٹیم کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے نوین الحق کے پاس آنے پر شاہد آفریدی کی مسکراہٹ غصے میں بدل گئی، 22سالہ بولر سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا ہوا، بیٹا میں جب انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچریز بنا رہا تھا، اس وقت تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close