ایل پی ایل ،میچ کے دوران تلخ کلامی، محمد عامر سےبدتمیزی کر دی جب شاہد آفریدی نے افغان کھلاڑی نوین الحق کو آنکھیں دکھائیں اس نے کیا،کیا ؟کمینٹیٹرز بھی حیران


کولمبو (پی این آئی) لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) میں کینڈی ٹسکرز کے افغان فاسٹ باؤلر نوین الحق اور گال گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر کے درمیان تلخ کلامی اور پھر شاہد خان آفریدی کی مداخلت کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لنکا پریمیر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے

محمد عامرکی جانب سے چوکا لگانے پر کینڈی ٹسکرز کے افغان باؤلر نوین آپے سے باہر ہوگئے اور محمد عامر کو برا بھلا کہا جس پر عامر نے بھی جواب دیا اور اگلے ہی اوور میں پھر چھکا لگادیا جبکہ میچ ختم ہونے کے بعد بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی جاری رہی۔میچ کے بعد شاہد آفریدی نے بھی افغان باؤلر نوین الحق پر اپنے غصے کا اظہار کیا اور نوین الحق کو آنکھیں دکھائیں یہی نہیں آفریدی نے افغان باؤلر پر غصہ دکھاتے ہوئے انہیں سمجھانے کے انداز میں معاملہ حل کرنے کو کہا جس پر نوین دیکھتے ہی رہ گئے اور شاہد آفریدی جیسے سٹار کے سامنے ’اف‘ بھی نہ کر سکے جبکہ کمنٹیٹرز اس موقع پر ناصرف قہقہے لگاتے رہے بلکہ ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ہر جگہ چھائے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close