قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹووسیم خان نے کہا ہے کہ جب تک وہ اور احسان مانی اپنی سیٹ پر موجود ہیں بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ای ایس پی کرک انفو کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹووسیم خان نے ایک یوٹیوب چینل کو انڑویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابر

اعظم ہمارے بہترین بلے باز اور دماغی طور پر مضبوط ہیں۔ بابر اعظم نوجوان ہیں اور وہ ذمہ داری لینا پسند کرتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ اظہر علی کو کچھ دیر کے لئے کپتان بنایا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ تین سال میں قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچز کے لئے 4کپتانوں کا آزما چکی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک خاتون کی جانب سے بابراعظم پر مبینہ جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات لگائے گئے تھے۔ تاہم اب پی سی بی کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close