پی ایس ایل سِکس کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا، میچز کن کن شہروں میں منعقد کروائے جائیں گے؟

لاہور (پی این آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کی عارضی تاریخوں کا انکشاف کیا ہے۔ ایک یوٹیوب چینل ’کرکٹ باز وحید خان کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے ڈرافٹس جنوری کے پہلے ہفتے میں منعقد کیے

جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن 6 کا انعقاد 20 فروری سے 21 مارچ کے دوران ہوسکتا ہے اور یہ گزشتہ سیزن کی طرح ہی عارضی تاریخیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے فرنچائزز کو آگاہ کیا ہے اور وہ ان تاریخوں سے بخوبی واقف ہیں، پی ایس ایل 6 کے میچز 5ویں سیزن کی طرح 4 مقامات کراچی ، لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 پہلی بار پوری طرح پاکستان میں کھیلا گیا تھا۔ لیگ کے گروپ میچز فروری اور مارچ 2020ء میں کھیلے گئے تھے جب کہ کرونا بحران کے باعث پلے آف مرحلہ 14 تا 17 نومبر تک ہوا تھا جس میں کراچی کنگز نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close