پاکستان بمقابلہ بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق بڑی خبر آگئی۔۔۔۔ شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری

لاہور (پی این آئی ) نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے نو منتخب چیئرمین گریگ بارکلے نے تسلسل کے ساتھ پاکستان اور بھارت کے باہمی مقابلوں کی حمایت کردی، ان کا کہنا تھا کہ عالمی ایونٹس کا سلسلہ اور معیار برقرار رکھنا ضروری ہے لیکن اس کے لیے ممبرملکوں کے درمیان باہمی سیریز کی اہمیت

کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کو تسلسل کے ساتھ ایک دوسرے سے کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اسے یقینی بنانے میں کوئی کردار ادا کرنا ان کی صوابدید نہیں ہے۔ گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی سیریز نہ ہوپانے میں سیاسی اور زمینی حقائق کا عمل دخل ہے۔آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے مابین تعلقات میں اتار چڑھائو کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ایک بڑے رکن کے طور پر بھارت کے اہمیت سے آگاہ ہے اور اس کے ساتھ دیگر ممبر کرکٹ بورڈز جیسا ہی سلوک کیا جاتا ہے تاہم بی سی سی آئی کا خیال ہے کہ آئی سی سی کو اس کی ضرورت ہے، اگر ہمارے مابین کوئی اختلافات ہیں تو انہیں مل بیٹھ کر حل کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close