قومی ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ، میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان شاہینز پہلے 4 روزہ میچ میں 10دسمبر کو نیوزی لینڈ اے کے مقابل ہوں گے جبکہ طویل فارمیٹ کا دوسرا مقابلہ 17 دسمبر کو شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ الیون کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 23دسمبر کو ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں 27دسمبر کو ناردرن نائٹس کا

سامنا کرنا ہوگا،تیسرا میچ 29دسمبر کو ویلنگٹن فائر برڈز کے ساتھ شیڈول ہے،چوتھا یکم جنوری کو کینٹربری کنگز سے ہوگا، پانچواں مقابلہ3جنوری کو نیوزی لینڈ الیون سے ہونا ہے جبکہ 5 جنوری کو پاکستان شاہینز ایک بار پھر اسی حریف کے مقابل ہوں گے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کی مدت پوری کرنے والے 34کرکٹرز کی فہرست میں سینئر ٹیم کے ساتھ پاکستان شاہینز کے کھلاڑی بھی شامل ہیں،ان کی الگ مصروفیات شیڈول کی گئی ہیں تاہم قومی ٹیم کو ضرورت پڑنے پر کسی کو بھی طلب کیا جاسکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close