قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر کورونا وائرس کا شکار، دس روز کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا

سری لنکا (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر کورونا وائرس کا شکار، دس روز کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر سہیل تنویر کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بالر سہیل تنویر کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، سہیل تنویر آج کل لنکا پریمئیر لیگ میں

شرکت کے لیے سری لنکا میں موجود ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر سہیل تنویر کو دس روز کے لیے آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے گال گلیڈی ایٹرز کے پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close