بابر اعظم دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پرجوش، اپنی خواہش بھی ظاہر کر دی

لاہور( پی این آئی)بابر اعظم دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پرجوش، اپنی خواہش بھی ظاہر کر دی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں بھی سنچری کرنے کی خواہش ہے۔ کیویز ٹیم کے خلاف پاکستان ٹیم کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے کوشش کرینگے کہ ریکارڈ کو برقرار رکھیں۔ پی سی بی ہیڈ

کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پرجوش ہیں۔ نیوزی لینڈ میں ہمارا ریکارڈ بہت اچھا ہے کوشش کریں گے ریکارڈ برقرار رکھیں۔ نیوزی لینڈ میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ہر دن نیا چیلنج آتا ہے جس کا سامنا کرنا ہوتا ہے ۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دباو ہمیشہ ہوتا ہے اس کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ سرفراز احمد اور اظہر علی سے کافی کچھ سیکھا ہے۔ مشورہ سب سے کروں گا مگر آخری فیصلہ میں خود کروں گا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں پریشر میں کھیل کر انجوائے کرتا ہوں۔ پوری ٹیم ہی ایک گروپ ہوتا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت اچھی ہے لیکن ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری ٹیم اچھے ردھم میں ہے۔ خواہش اور ٹارگٹ ہوتا ہے کہ سنچری کروں ۔ خواہش ہے کہ نیوزی لینڈ میں سنچری سکور کروں ۔ پی سی بی نے کپتان بنانے سے پہلے مکمل اعتماد دیا ہے۔ کرکٹ ٹیم گیم ہے اور ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے وہ کارکردگی دکھائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close