لاہور (پی این آئی)انگلینڈ کے بعد کونسی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کا اعلان؟ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ اگلے سال انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آئیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے بتایا
کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جو بھی کرہا ہے پاکستان کے لیے کررہا ہے ، پی ایس ایل فرنچائز مالکان اور پی سی بی کے مابین معاملات خراب ہونے کا تاثر ٹھیک نہیں ہے ، اب پی ایس ایل 6 کی تیاری شروع ہوچکی ہے،اگلے سال اکتوبر میں انگلینڈ کی ٹیم 2 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ کرونا صورت حال بہتر ہونے پر شائقین کے لیے سٹیڈیم کے دروازے کھل سکتے ہیں ، غیرملکی کھلاڑیوں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہورہا ہے ۔وسیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی اپنی 5 سالہ سٹریٹجی پر کام کررہاہے، جب آپ کارکردگی دکھائیں تو لوگوں کی سوچ بدلنا شروع ہوجاتی ہے، ہم پی ایس ایل کو پاکستان واپس لائے، پاکستان کی بہتری کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد انگلینڈ کے مکمل سکواڈ کی میزبانی کریں گے ، اس دوران آسٹریلیا کی میزبانی کے بھی منتظر ہوں گے جو 22-2021ء میں فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے ۔ انگلش ٹیم سیزن 23-2022ء میں ایک بار پھر ریڈ اینڈ وائٹ بال کرکٹ کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں