پی ایس ایل فائیو کا فائنل ، فاتح ٹیم کے کپتان بابراعظم نے متعدد اعزازت اپنے نام کر لئے

کراچی (پی این آئی )کراچی کنگز کے بلے باز بابر اعظم نے پی ایس ایل فائیو میں متعدد اعزازت اپنے نا م کرلیے ۔بابراعظم پی ایس ایل فائنل میں 63سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔انہوں ٹورنامنٹ میں بہترین بلے باز کا اعزاز حاصل کیا اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی اپنے نام

کرنے میں کامیاب رہے ۔میچ کے اختتام پر بابراعظم نے کہا کہ آج کے میچ میں یہ ہی سوچا تھا کہ پر اطمنان طریقے سے کھیلوں گا کیونکہ ٹیم کا انحصار مجھ پر تھا ،وکٹ سلو تھا جس کی وجہ سے شارٹ مارنے میں مشکل پیش آرہی تھی لیکن آخر میں میچ کو اچھے طریقے سے فنش کرنے میں کامیاب رہے ۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں میرا ہدف یہ ہی ہوتا ہے کہ آنے والے میچز میں کیسے پرفارم کرنا ہے کیونکہ ہر جگہ کی کرکٹ میں فرق ہوتا ہے اور اس کے مطابق اپنی گیم پیش کرنی ہوتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close