فردوس عاشق اعوان کرکٹ ایکسپرٹ بھی بن گئیں، پی ایس ایل 5 کی ایک ٹیم کو مشورے دے ڈالے

لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کرکٹ ایکسپرٹ بھی بن گئیں،پی ایس ایل کی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم کو ٹوئٹرپر مشورے دے ڈالے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور قلندرز کے بالرز کو پرفارم کرنا چائیے، قلندرز کو

کیچ بھی نہیں چھوڑنے چاہئے اور فیلڈنگ پرتوجہ دیں۔ کوشش کریں کہ دوڑ کر رنز کو روکیں کھڑے ہوکر یہ نہ دیکھیں کہ بال بائونڈری پار کر گئی ہے بلکہ گیند کا پیچھا کریں۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close