شاہد آفریدی کو آئوٹ کرکے حارث رئوف نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے سال 2020 میں 50 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کرلیں۔حارث رؤف نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی کو بولڈ کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔حارث رؤف رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے بولر بن

گئے ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان اس سال 48 وکٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔حارث روف کیلنڈر سال میں 50 وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی بولر ہیں، وہاب ریاض نے گزشتہ سال 60 وکٹیں لی تھیں جبکہ 2012 میں سہیل تنویر نے 55 اور یاسر عرفات نے 52 وکٹیں لی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close