ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر شعیب ملک کی بیٹے کو مسنون دعائیں سکھانے کی وڈیووائرل ہوگئی

کراچی(این این آئی)ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کی بیٹے کو مسنون دعائیں سکھانے کی وڈیووائرل ہوگئی ۔اس باربھی مداح ان کی وڈیودیکھ کربہت خوش ہورہے ہیں کیونکہ ثانیہ مرزا وڈیومیں بیٹے کو مسنون دعائیں سکھارہی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ انہیں اپنے بیٹے پرفخرہے۔ اذہان نے دونوں دعائیں 5 دن میں یاد

کی ہیں اور وہ جلد ہی ان دعاؤں کوٹھیک طرح سے پڑھنا شروع کردیں گے۔ثانیہ مرزا نے لکھا کہ انہیں بیٹے پرفخرہے کہ اس نے سونے سے پہلے اور سفر کی دعا یاد کرلی ہے۔ میرا بیٹا مجھے روزانہ بہت حیران اورخوش کرتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close