زمبابوے مدمقابل، پاکستانی ٹیم تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی کے لیے آج میدان میں اترے گی

راولپنڈی(پی این آئی)زمبابوے مدمقابل، پاکستانی ٹیم تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی کے لیے آج میدان میں اترے گی۔پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،قومی ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔زمبابوے

کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر اس وقت راولپنڈی میں موجود ہے جہاں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کےکپتان فتح کے لیے پر امید ہیں۔قومی ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔میچ دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے نے سپر اوور میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کو کلین سوئپ سے محروم کردیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close