ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، بابراعظم رواں سال میں سب سے زیادہ سکور کرنیوالےبلے باز بن گئے

لاہور (پی این آئی ) قومی وائٹ بال کپتان بابراعظم نے جنوری 2019ء سے اب تک زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 26 سالہ بابراعظم نے جنوری 2019ء سے اب تک 56 اننگز میں 60.77 کی اوسط سے 2917 رنز سکور کیے جس میں 8 سنچریاں اور 20 نصف

سنچریاں شامل ہیں، 32 سالہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 62 اننگز میں 54.94 کی اوسط سے 2912 رنز سکور کیے ہیں جن میں 7 سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں شامل ہیں۔بھارت کے روہت شرما نے 54 اننگز میں 2753 رنز بنائے جب کہ برطانوی کپتان جو روٹ نے 65 اننگز میں 2437 رنز بنائے ہیں۔ بابراعظم اب تک رواں سال سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز سکور کرنے والے بلے باز ہیں جنہوں نے اب تک 69.58 کی اوسط سے 835 رنز بنا رکھے ہیں، اس فہرست میں دوسرا نمبر برطانوی آل رائونڈر بین سٹوکس کا ہے جنہوں نے 54.94 کی اوسط سے 714 رنز بنا رکھے ہیں۔برطانوی وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر 35.20 کی اوسط سے 704 رنز بنا چکے ہیں، جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک 38.16 کی اوسط سے 687 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے لوکیش راہول 61.18 کی اوسط سے 673 رنز سکور کرکے پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close