بابراعظم کا بلا مسلسل رنز اگلنے لگا، ٹی ٹونٹی کرکٹ کا شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سال 2020 میں ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرلیے۔ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کے قائد 26 سالہ بابر اعظم نے راولپنڈی میں زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 82 رنز کی اننگز کھیل

کر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اس سال بھی ایک ہزار رنز مکمل کیے۔بابر اعظم نے 2020 میں اب تک ایک ٹی ٹوئنٹی سنچری اور 9 نصف سنچریوں کی مدد سے 26 اننگز میں 1063 رنز بنائے ہیں جب کہ بھارت کے ننور لوکیش راہول 993 رنز بناکر اس سال کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔خیال رہے کہ یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب بابر اعظم نے کیلنڈر سال میں ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے ہیں، سال 2019 میں بھی بابر اعظم 1607 رنز بناکر ٹاپ اسکورر تھے اور یوں وہ مسلسل دوسرے کیلنڈر سال میں ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔بابر سے قبل شعیب ملک نے 3 مرتبہ سال میں ہزار رنز ضرور بنائے ہیں لیکن وہ مسلسل یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکے، شعیب ملک نے سال 2014،2016 اور2019 میں ایک ایک ہزار رنز بنائے تھے۔ان کے علاوہ عمر اکمل، احمد شہزاد اور عمران نذیر بھی ایک ایک بار سال میں ہزار رنز بنانے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 9 مرتبہ سال میں ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close