پی ایس ایل 5 کے باقی میچز کے لیے انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد کا سلسلہ شروع، میچز کب کھیلے جائیں گے ؟ جانئے

کراچی(پی این آئی)پی ایس ایل 5 کے باقی میچز کے لیے انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد کا سلسلہ شروع، میچز کب کھیلے جائیں گے ؟ جانئے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے باقی میچز کے لیے انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے سمت پٹیل کے بعد ویسٹ انڈیز کے کارلوس براتھ

ویٹ بھی کراچی پہنچ گئے، کارلوس براتھ ویٹ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔دوسری جانب چیڈوک والٹن اور کیمرون ڈیلپورٹ بھی رات گئے کراچی پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ کراچی پہنچنے والے کرکٹرز کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے جبکہ ایونٹ کے میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ملتان سلطانز کی ٹیم 9 نومبر کی شام کراچی میں پہلا پریکٹس سیشن کرے گی جبکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز منگل کو پریکٹس سیشن کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close