آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر پاکستانی پرچم لہرانے والی غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی ملاقات

اسلام آباد ( پی این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر پاکستانی پرچم لہرانے والی غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی ملاقات، معروف کوہ پیما خاتون ونیسا او برائن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل کے ٹوئٹ کے مطابق

ونیسا او برائن دنیا کی واحد خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ سمیت دنیا کے سمندر میںگہرے ترین پوائنٹ چیلنجر ڈیپ تک سر کی۔ انہوں نے دونوں مقامات پر پاکستانی پرچم لہرائے۔ آرمی چیف نے ونیسا او برائن کے کارناموںپر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کے خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے دنیا بھر میںپاکستان کا نام روشن کیا۔ علاوہ ازیںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کے عظیم پاکستانی کھلاڑی عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ پاکستان ایک عظیم کھلاڑی اور ایک عظیم انسان سے محروم ہوگیا۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے۔ آرمی چیف نے اللہ تعالی سے مرحوم کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرنے کی دعا کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close