بابراعظم نے کتنی سنچریاں سکور کر لیں؟بڑا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب

لاہور (پی این آئی ) قومی وائٹ بال کپتان بابراعظم نے وہ کارنامہ سرانجام دے دیا جو گزشتہ 14 سال کے دوران کوئی اور پاکستانی بلے باز نہیں سکا تھا ۔بابراعظم نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں 125 رنز سکور کیے ، یہ بابراعظم کے ون ڈے کیریئر کی 12 ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی وہ گزشتہ

14 سال کے دوران 12 سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے، بابراعظم سے قبل محمد یوسف نے 07-2006ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈربن میں 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جو ان کے ون ڈے کیریئر کی 12 ویں سنچری تھی، ان کے بعد سے اب تک پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور بابراعظم نے سب سے 11 سنچریاں سکور کی تھیں تاہم اب بابراعظم 12 ویں سنچری سکور کرکے ان سے آگے نکل گئے ہیں۔26 سالہ بابر اعظم اب تک 77 میچز میں 55.93 کی اوسط سے 3580 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 12 سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں شامل ہیں،انہوں نے یہ رنز 87.87 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں اور اس دوران 312 چوکے اور 34 چھکے لگا رکھے ہیں۔ وہ پاکستان کے لیے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں سابق اوپنر سعید انور(20) اور سابق کپتان محمد یوسف(15) کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close