شاباش اعصام الحق،اعصام الحق پیرس ماسٹرز کے دوران ٹینس کورٹ میں بازوؤں پر سفید پٹی باندھ کرگستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے خلاف پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کل سے پیرس ماسٹرز ٹینس میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ویسے تو یہ عام ٹینس میچ ہوگا تاہم اعصام اس میں پوری دنیا کو

ایک پیغام دیں گے کہ اسلام سمیت کسی بھی مذہب کی توہین کوئی بھی کھلاڑی قبول نہیں کرے گا۔انسٹاگرام پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں اعصام کے مطابق میں نے بطور ایتھلیٹ ایک سبق سیکھا ہے اور وہ ہے سب کا احترام کرنا،اظہار رائے کی ازادی کا مقصد یہ نہیں کہ کسی کے عقیدے یا مذہب کی توہین کی آزادی ہو۔اعصام الحق کے مطابق یہ افسوس کی بات ہے کہ فرانس کا سربراہ مملکت ایسے عمل کی حمایت اور حوصلہ افزائی کررہا ہے جو گستاخانہ ہیں، اسلام صرف اور صرف امن اور سب کے احترام کا درس دیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پیرس ماسٹرز کے دوران ٹینس کورٹ میں بازوؤں پر سفید پٹی باندھ کرگستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے خلاف پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔اعصام الحق نے دنیا بھر کے ایتھلیٹس سے ایسا کرنے کی اپیل کرتے ہوئیکہا ہیکہ بطور انسان اور کھلاڑی یہ کہوں گاکہ ہم کسی مذہب کی توہین قبول نہیں کرسکتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close