قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کے موقع پر محفل میلاد میں شرکت کی، دعائیں مانگی گئیں

راولپنڈی(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کے موقع پر محفل میلاد میں شرکت کی، دعائیں مانگی گئیں، 12 ربیع الاول کی مناسبت سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ قومی کھلاڑی بھی اس مبارک دن میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔12 ربیع الاول کی مناسبت سے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ قومی کھلاڑی بھی اس مبارک دن میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ اس ضمن میں پاکستان اور زمبابوے کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاک زمبابوے سیریز سے قبل تمام کھلاڑی اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں جمع ہوئے اور محفل میلاد میں شرکت کی اور خصوصی طور پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کےلئے دعا کی ۔اس موقع پر کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز انتہائی خوش دکھائی دیئے اورمسرت کا اظہارکیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کیمپ میں عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ میدان میں جانے سے قبل ہوٹل میں شرکت کی ۔ اس تقریب میں نعت رسول مقبول ﷺ بھی پڑھی گئی اور ملک و قوم کی سلامتی کےلئے دعا بھی کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close