پاکستان بمقابلہ زمبابوے، ون ڈے میں فتح کیساتھ ہی پاکستان دنیا کا دوسرا ملک بن گیا

راولپنڈی (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم اور زمبابوے کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے آغاز کیساتھ ہی پاکستان کورونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوئیں تو

انگلینڈ وہ پہلا ملک تھا جس نے انٹرنیشنل کرکٹ بحال کی اور پاکستانی ٹیم نے دورہ انگلینڈ کے دوران تین ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی، جس کے باعث انگلینڈ کورونا وائرس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرنے والا پہلا ملک بنا۔ آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا جا رہا ہے جس کیساتھ ہی پاکستان آسٹریلیا اور یورپ سے باہر پہلا اور دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جس نے موذی وباءکورونا وائرس کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کی ہے البتہ یہ میچز تماشائیوں کے بغیر کھیلے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close