راولپنڈی،پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن30 اکتوبر سے 3 ایک روزہ اور 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے 6 الگ الگ پچیں استعمال کی جائیں گی

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔تین ایک روزہ اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کی سیریز شروع ہونے سے قبل دونوں ہی ٹیموں نے ایک بجے سے 4 بجے یعنی 3 گھنٹے تک پریکٹس جاری رکھی۔وائٹ بال فارمیٹ کے نائب کپتان شاداب خان نے انجری

کے باعث پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں نے گزشتہ دن اسلام آباد پہنچنے کے بعد راوالپنڈی کرکٹ اسٹیدیم میں پہلی بار جم کر پریکٹس کی۔ذرائع کے مطابق 30 اکتوبر سے شروع ہونے والے 3 ایک روزہ اور 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے 6 الگ الگ پچیں استعمال کی جائیں گی۔تھائی میں انجری کے باعث وائٹ بال فارمیٹ کے نائب کپتان شاداب خان نے پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ذرائع کے مطابق شاداب خان جلد ہی انجری سے صحتیاب ہوجائیں گے اور ان کے 30 اکتوبر کو پہلا ایک روزہ میچ کھیلنے کے امکانات روشن ہیں۔پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں پہلے ایک روزہ میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو مزید پریکٹس سیشن کریں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close